چمن، پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، عوام کو ریلیف دینے کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کیا جائے گا ،فیصلہ

منگل 24 اکتوبر 2023 22:10

ي*چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) راجہ اطہرعباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت چمن شہر کی پرائس کنٹرول کمیٹی کا میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں آٹا چینی ڈیلروں پرچون کی دکانداروں تندور مالکان قصای دودھ فروش اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے نیا نرخ نامہ جاری کیا جائے گا جس میں عوام کو ریلیف مل جائے گا اور حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی باوجود وہی پرانے نرخ چل رہے ہیں جس سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزی نے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیل کو مقررہ ریٹ پر فروخت کیا جائے عمل نہ کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مزید کہا کہ نیا نرخ نامے تمام دوکانداروں تندور مالکان قصاب ڈیلروں کی اتفاق کے رائے بنایا گیا انہوں نے کہا کہ نیا نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ بحکمِ ڈپٹی کمشنر آب ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شیئر کا ویزٹ کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی اجلاس بھی منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹینڈنٹ آف پولیس محمد نعیم اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ایمل خان، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر رشید ناصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، ایم اینڈ ای پی پی ایچ آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے شعبے کو مذید فعال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کیا گیااجلاس میں غیر حاضر اسٹاف کے خلاف قانونی ایکشن پر عملدرآمد، ٹرانسفر پوسٹنگ، ادویات کی قلت اور دیگر ضروری سہولیات، مشینری، آلات کی دستیابی زیر بحث رہا اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے آفیسرز نے اپنی رپورٹ اور تجاویز پیش کییاس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس صاحب نے کہا کہ ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائیگا، کوتاہی برتنے وغیر حاضر رہنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شعبہ ہیلتھ میں نااہلی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے ہے اور عوام کا علاج ہسپتال میں ہونا ضروری ہے اسٹاف کا ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانا اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنا بے حد لازمی ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس شعبے کو حکومت بلوچستان اپنی ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ چمن میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائی