الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس ختم کر دیا

جمعرات 26 اکتوبر 2023 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2023ء) این اے 24 چارسدہ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس ختم کر دیا۔واضح رہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی اور محمود خان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔