نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف مصروف رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے، حاجی احمد نواز بلوچ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 21:48

نال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2023ء) نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف مصروف رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم نئی نسل کو زیادہ بہتر اور صحت مند سہولت دے سکتے ہیں فٹ بال کے ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد نال میں کرکٹ کا بہت بڑا ٹورنامنٹ منعقد کیا جاے گا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ‘میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو فٹ بال اسٹیڈیم کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کہا واضح رہے میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ کی جانب سے نال میں میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے نام سے ایک بڑا ٹورنامنٹ نال میں اگلے ہفتے شروع ہونیوالا ہے جس میں نال خضدار سمیت دیگر علاقوں کے فٹ بال کلب میں حصہ لے گیں اس موقع پر ارباب بزگر کونسلر حضور بخش عبدالخالق ایم ایل ہے سبزل حمید خدرانی ودیگر موجود تھے۔