نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی لاہور آمد،وزیراعلیٰ اور اعلیٰ افسران نے استقبال کیا

پیر 30 اکتوبر 2023 22:56

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی لاہور آمد،وزیراعلیٰ اور اعلیٰ افسران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اورنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور ائر پورٹ پر وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔