فیصل آبادشہر اور گردونوا ح میں چو ری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری،140سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے

بدھ 1 نومبر 2023 13:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) فیصل آبادشہر اور گردونوا ح میں چو ری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری،140سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے‘ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے پر مجبور‘ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث خوف وہراس کا شکار‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام نگر کے قریب سید بشارت شاہ‘ باغ جناح کے قریب مزمل‘ کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر محمد احمد‘ سول ہسپتال کے قریب مہ پارہ‘ زرعی یونیورسٹی گیٹ کے قریب یٰسین سے جھپٹا مار کر نقدی‘ فون‘ پرس چھین لئے‘ محلہ نصیرآباد کے قریب الیاس سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ سیف آباد کے اکبر سے 10ہزار روپے‘ فون لوٹ لیے‘ امین ٹائون میں غلام دستگیر کے گھر کے تالے توڑ کر 7لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ سامان‘ بڑی اناسی کے قریب گل شیر‘ گلبرگ روڈ پر ہارون امین‘ گرونانک پورہ کے قیوم‘ میلاد چوک کے جاوید‘ جی سی یونیورسٹی کے باہر فوزیہ تبسم‘ ABCروڈ پر سکندر علی‘ گلبرگ کے سخاوت‘ حسین آباد کے مزمل سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ سدھوپورہ کے رضوان سے 9ہزار روپے‘ فون‘ ڈائیوو روڈ پر بنیامین سے 3لاکھ 64ہزار روپے‘ چراغ ٹائون کے ساجد سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لیے‘ جمیل آباد کے شاہد سے 70ہزار روپے‘ فون‘ ملک پور کے حمزہ سے نقدی‘ فون‘ کمال پور کے شاہد گلزار‘ 2 ج ب میں رمضان کے ڈیرے سے گائے‘ 53 ج ب کے ولید احمد سے 46ہزار روپے‘ فون‘ پل ڈینگرو کے قریب عابد سے 40ہزار روپے‘ فون‘ اسماعیل سٹی کے قریب اعجاز‘ ڈگری کالج دھنولہ کے عامر‘ 114 ج ب کے منظور سے 18ہزار روپے‘ فون‘ 101 رب کے علی رضا کے ڈیرہ سے لاکھوں کی بھیڑیں‘ بکرے‘ خواجہ اسلام روڈ پر ابوبکر سے 39ہزار روپے‘ فون‘ ٹیکنیکل سکول کے باہر اسماعیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ فتح آباد کے سمیع سے نقدی‘ فون‘ خیابان کالونی کی نائلہ انور سے پرس چھین لیا‘ 208 رب کے رئوف‘ عمر گارڈن کے نعمان سے 35ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ ٹائون کے ارشد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ڈی ٹائپ کالونی کے عارف قیصر سے نقدی‘ فون‘ سمندری روڈ پر اکرم سے دو لاکھ روپے‘ امین آباد کے الیاس بیگ سے 25ہزار روپے‘ فون‘ سمن آباد کیئر فارمیسی میں داخل ہونیوالے ڈاکو دن بھر کی سیل لوٹ کر لے گئے‘ گلشن اقبال کے غلام حسین سے نقدی‘ فون‘ 276 ج ب کے وسیم سے نقدی‘ فون‘ 65 ج ب کے شاہد علی سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 45 ج ب کے رضوان سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 275 ج ب کے اسد اللہ سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 345 رب کے ذوالفقار علی سے نقدی‘ 70 ج ب کے احمد علی سے 50ہزار روپے‘ فون‘ نورنگ آباد کے علی رضا سے 3ہزار روپے‘ فون‘ 80ج ب کے جہان خان سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 245 رب کے اجمل سے 6ہزار روپے‘ فون چھین کر فرار ہو گئے‘ 67 ج ب کے اشفاق سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 58 ج ب کے احسن سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 35 ج ب کے فیصل سے 12ہزار روپے‘ فون‘ سمندری روڈ پر عمران سے پرس‘ مقبول روڈ پر عثمان‘ سرفراز کالونی میں مبشر علی‘ 254 ج ب کے وقاص سے 10ہزار روپے‘ 264 رب کے شہزاد سے موٹرسائیکل‘ 256 رب کے فاروق سے موٹرسائیکل‘ بھٹہ سٹاپ کے قریب شاہد‘ ککوآنہ کے قیصر سے 5ہزار روپے‘ فون‘ 76 گ ب کے فرقان سے موٹرسائیکل‘ 228 رب کے راحت حسین سے 13ہزار روپے‘ فون‘ کرار والہ کے جاوید اقبال سے موٹرسائیکل‘ جلوی مارکیٹ سے وقاص سے موٹرسائیکل‘ گلشن رحیم کے شبیر احمد سے ساڑھے چار لاکھ روپے‘ کھڈیاں سٹاپ کے قریب زین العابدین سے 95ہزار روپے‘ فون‘شاہ جی میرج ہال کے باہر اللہ دتہ سے 95ہزار روپے‘ واٹر ورکس کے قریب غلام رسول سے 20ہزار روپے‘ 353 گ ب کے اللہ دتہ کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 7لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ سامان لوٹ کر لے گئے‘ 121 گ ب کے امجد خان سے موٹرسائیکل‘ 193 رب کے امانت علی سے نقدی‘ فون‘ 100 رب کے وقاص ملک سے موٹرسائیکل‘ 109 رب کے شان سے 38ہزار روپے‘ فون‘ 211 رب کے علی سے نقدی‘ فون‘ 53 رب کے حمزہ سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 72 رب کے ممتاز سے 90ہزار روپے‘ فون‘ 72 رب کے سجاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لیکر فرار ہو گئے‘ 509 گ ب کے نعیم الحق سے 20ہزار روپے‘ 544 گ ب کے جہانگیر سے ساڑھے سات لاکھ روپے‘ فون‘ 48 گ ب کے اکبر سے 50ہزار روپے‘ 266 گ ب کے انیس سے موٹرسائیکل اور دیگر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اچکیرہ کے قریب خالد کا ٹریکٹر‘ سیشن کورٹ سے نوید اقبال‘ الائیڈ ہسپتال سے امجد‘ ضلع کچہری سے عاطف‘ ریجنسی پلازہ سے ارسلان‘ سول ہسپتال سے محمد احمد‘ چنیوٹ بازار سے فہد‘ ضلع کچہری سے انجم اقبال‘ گلفشاں مارکیٹ کے فیصل‘ باری گارڈن سے ارشد‘ لیاقت آباد کے عمرد راز‘ غلام محمد آباد کے سلیم اختر‘ مکہ چوک کے فیض میراں‘ سلطان ٹائون کے رمضان‘ اعظم آباد کے علی رضا‘ حبیب کالونی کے سمانوعیل مسیح‘ کلیم شہید کالونی کے ابوسفیان‘ غلام محمد آباد کے بلال‘ 48 ج ب کے سیف اللہ‘ 6 ج ب کے آصف‘ 26 ج ب کے مرتضیٰ‘ 100 ج ب کے جنید‘ سفیان ٹائون کے تبسم‘ 117 ج ب کے یٰسین‘ 192 رب کے زید‘ مدینہ ٹائون سے شہباز‘ کوہ نور پلازہ سے عبدالخالق‘ سندھو ٹائون کے حسن شہزاد‘ سمن آباد کے حسن علی‘ 79 ج ب کے انور‘ ہلال روڈ سے محسن زیب‘ حمید پیلس سے حسنین احمد‘ دستگیر پورہ سے نواز‘ سرسیدٹائون کے محمد علی‘ 289 رب کے وکیل احمد‘ زبیر کالونی سے حنیف‘ ابن مریم کالونی کے حسیب حسن‘ 276 گ ب کے شفقت علی‘ 562 گ ب کے سلیم اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔