فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا
جمعہ 3 نومبر 2023 22:42
(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اب تک 1115بجلی چوروں کو29 لاکھ89ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ88لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔
ضلع جھنگ میں اب تک 357 بجلی چوروں کو12لاکھ 66ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ31لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔ ضلع بھکر میں اب تک 364 بجلی چوروں کو9لاکھ19ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ72لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع چنیوٹ میں 369بجلی چوروں کو 11لاکھ53ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ29لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع خوشاب میں 118بجلی چوروں کو 3 لاکھ81ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ84لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع میانوالی میں 438بجلی چوروں کو9لاکھ 75ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ40لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع سرگودھا میں 368بجلی چوروں کو8لاکھ 81ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ14 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع ٹوبہ میں 271بجلی چوروں کو6لاکھ 42ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ31 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 55روزکے دوران مجموعی طورپر3435 بجلی چوروں کو93لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور43کروڑ22 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔بجلی چوری میں 3237گھریلو،102کمرشل،88زرعی،اور 8انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں ۔فیسکو ریجن سی2777بجلی چوروں کو گرفتار اور 25کروڑ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3269بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوںاضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔فیسکو ریجن میں اب تک رننگ ڈیفالٹرز سی12کروڑ37لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 38کروڑ 67لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں ۔فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.