پی ٹی آئی سابق ایم پی اے کو 5کروڑ 26 لاکھ اراضی الاٹمنٹ کیس محکمہ مال کے گرداوار پٹواری کی 7 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور

جمعہ 3 نومبر 2023 20:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2023ء) انسداد رشوت ستانی عدالت ساہیوال کے خصوصی جج آصف بشیر نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کیس میں محکمہ مال کے گرد اور غوث علی اور مالی پٹواری صفدر خان کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 7 نومبر تک منظور کر لی اور انٹی کرپشن سرکل پاک پتن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔انٹی کرپشن پاک پتن سرکل نے سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم کو مفرور قرار دے کر گرفتاری کا عدالت سے حکم لے رکھاہے۔

(جاری ہے)

انٹی کرپشن پاک پتن سرکل نی26مئی2023کو او بلاک عارف والہ میںنعیم ابراہیم کی رہائش گاہ سے ملحقہ تین پلاٹ دو کنال8مرلہ 3سرسا ہی مالیت 5کروڑ26لاکھ67ہزار رپے اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ میں شامل کر لیے،جس میں اسسٹنٹ کمیشنر اظہر فاروق وٹو،گرداور اور پٹواری سرکاری املاک پر قبضہ کروانے کے مرتکب پائے گئے،جس پر مقدمہ 109,166,409ت پ اور5 دو47پی سی اے درج کر لیا تھا۔سابق ایم پی اے کی گرفتاری کیلئے عدالت سے گرفتاری وارنٹ حاصل کر رکھے ہیں اور انٹی کرپشن سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے۔