معین ریاض قریشی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر

جمعہ 10 نومبر 2023 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے معین الدین ریاض قریشی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے معین ریاض قریشی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عون عباس بپی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جنوبی صدر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔معین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں۔