نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی وفات پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا اظہار افسوس

ہفتہ 11 نومبر 2023 12:57

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی وفات پر آفتاب احمد خان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکریٹریٹ قومی وطن پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی وفات پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان انتہائی شریف النفس اور ایماندار شخص تھے۔اعظم خان صوبہ کے کلیدی عہدوں پر فائز رہے اور بھرپور ایمانداری سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔آفتاب شیرپاؤ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی اگے کی منزلیں آسان فرمائیں۔