ایکسائزسٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسف اورٹوکن ٹیکس کے لیے (کل ) شام 3 سے 5 بجے تک فاطمہ جناح پارک بولان گیٹ ایف نائن کی پارکنگ میں موجود ہوگا

پیر 13 نومبر 2023 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ڈور سٹیپ سروس کا آغاز کررکھا ہے جس کے تحت پیرکوشام 3 سے 5 بجے تک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ فاطمہ جناح پارک کے بولان گیٹ کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج(پیرکو) ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے شام 3 سے 5 بجے تک فاطمہ جناح پارک بولان گیٹ ایف نائن کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔

اس موقع پر فیسیلیٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔