گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں بجلی چوری کے خلاف اسپیشل آپریشن ، رواں ماہ میں مزید 23 بجلی چورپکڑے گئے

بدھ 15 نومبر 2023 20:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2023ء) گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں بجلی چوری کے خلاف اسپیشل آپریشن میں رواں ماہ مزید 23بجلی چور پکڑے گئے ہیں،چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب کی ہدایت پر گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں بجلی چوری کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے ،ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی کمانڈ میں ڈویژن کی چاروں سب ڈویژنوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے نو گو ایریاز ،نواحی ڈیرہ جات پر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں ،تتلے عالی اور نوکھر سے رواں ماہ میں مزید 23 بجلی چور اچانک چیکنگ کے دوران پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں اور 68 روز کے دوران پکڑے گئے بجلی چوروں کی تعداد 165 ہو گئی ہے ، جنہیں 97 لاکھ ڈی ٹیکشن بل ڈالے گئے اور 65 لاکھ ریکوری لی گئی ہے، ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو بھاری ڈی ٹیکشن بل ڈالے جائیں گے اور انکی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے اور کہا ہے کہ ڈائریکٹ کنڈے لگانے والوں میں واپڈا کے ڈیفالٹر بھی شامل ہیں جن کے میٹر پہلے سے ہی اتارے گئے ہیں۔

\378