فلپائن میں 7.2 درجے شدت کا زلزلہ، آفٹرشاکس کا اندیشہ

جمعہ 17 نومبر 2023 16:13

فلپائن میں 7.2 درجے شدت کا زلزلہ، آفٹرشاکس کا اندیشہ
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) فلپائن کے جنوبی صوبہ ڈاوائو میں 7.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے علاقے میں آفٹرشاکس کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جمعہ کی شام کو مقامی وقت کے مطابق4 بج کر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز سارنگانی شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے جنرل سانتوس سٹی اور قریبی صوبوں سمیت منڈاناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے سونامی کا کا کوئی خطرہ نہیں ۔ فوری طور پر زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :