Live Updates

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے،بہتر روابط کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

جمعہ 9 مئی 2025 13:41

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی نے بتایاکہ ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کی۔ترجمان نے مطابق مارکوروبیونے بہتر روابط کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے پربھی زوردیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات