Live Updates

بھارت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خبررساں اداروں، نامورصارفین کے 8 ہزاراکائونٹس بند کرنیکا حکم

جمعہ 9 مئی 2025 13:41

بھارت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خبررساں اداروں، نامورصارفین کے 8 ہزاراکائونٹس ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بھارت نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے 8 ہزار سے زیادہ اکانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 8 ہزار سے زیادہ اکانٹس بند کرنے کی ہدایت ملی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی حکم نامے میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں، نامور صارف کے اکانٹس بھی شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے 8 ہزار اکاونٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناتھا کہ صرف بھارت میں ان اکائونٹس کو بند کریں گے، اکائونٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات