Live Updates

امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہی: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس

جمعہ 9 مئی 2025 13:41

امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نائب صدر نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگرایسا ہوا توبہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تنازع کو جلد حل ہونا چاہیے، امریکا کو پاک بھارت تنازع پر تشویش ہے، فی الحال ایسا لگ نہیں رہا کہ پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو گی۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتے، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات