آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) باغوں کے شہرمیں سموگ کاراج، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر برقرار رہا۔

(جاری ہے)

شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گرانڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق شہری احتیاط کریں، درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :