سابق نگران وزیراعظم پاکستان معین قریشی کی ساتویں برسی23 نومبر کو منائی جائے گی

پیر 20 نومبر 2023 11:15

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) سابق نگران وزیراعظم پاکستان معین قریشی کی ساتویں برسی23 نومبر کو منائی جائے گی، وہ 18جولائی 1993 سے 19 اکتوبر 1993 تک پاکستان کے نگران وزیراعظم بنے تھے انہوں نی1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیر اعظم کی ذمہ داری نبھائی وہ1960 میںگھانا حکومت کے معاشی مشیر اور 1974سی1977 تک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ بھی رہے معین قریشی 1981سی1987 تک عالمی بینک کے سنیئر وائس پریزیڈنٹ آف فنانس بھی رہے وہ 23نومبر2016 کو86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔