اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمبڑیال کی کارروائی،غیر معیاری و مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر 2 ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج

پیر 20 نومبر 2023 17:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمبڑیال محمد سلیم شاد نے غیر معیاری اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر2کھاد ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل سمبڑیال کے علاقے بھوپالوالہ میں کھاد کی مختلف دکانوں کی چیکنگ کے دوران اللہ رکھا کھاد ڈیلر کو ڈی اے پی کھاد حکومت کی مقررہ کردہ قیمت کی بجائے مہنگے داموں فروخت کرنے اور کھوکھر ٹریڈرز کو غیر معیاری کھاد فروخت کرنے پر دونوں دکانداروں کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کروا دیئے۔

متعلقہ عنوان :