زندگی پرائز کے گرینڈ نیشنل فائنل کا انعقاد، کینگرو کیئر نے 2023 چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 21 نومبر 2023 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) اولین انٹرپرینورشپ پروگرام زندگی پرائز نے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹرمیں گرینڈنیشنل فنالے کے تازہ ایڈیشن کا انعقاد کیا جس میںاین ای ڈی یونیورسٹی سے کینگرو کیئر نے 2023 چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ فاطمہ جناح یونیورسٹی سے اووٹین نے دوسری اور یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے ایم یو ایس جے نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

120 سے زائد یونیوسٹیوں میں سے 4ہزار سے زائد سٹارٹ اپس کی فعال شرکت کے ساتھ زندگی پرائز نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔یہ نوجوانوں کو معاشرتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تیار کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کا ایک منفرد پہلو اس کا جامع 360 ڈگری منٹرشپ موڈیول ہے جسے تربیت اور ورکشاپ کے ذریعے شریک ٹیموں کے کاروباری آئیڈیاز کے تمام پہلوئوں کو نتھارنا کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔

(جاری ہے)

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای و باصر شمسی ، چیف آپریٹنگ آفیسر، عمران حلیم شیخ، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ عاطف سیلم ملک، چیف آفیسر زندگی نعمان اظہر اور ایچ آر ہیڈ زوبینہ اسعد تقریب میں موجود تھی اور انہوں نے زندگی کے منفرد تجربہ سینٹر میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔چیف آفیسر زندگی نعمان اظہر نے کہا کہ مجھے زندگی پرائز کے طالب علموں کی مشغولیت اور ملکیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ہم نے انٹرپرینوریل مائنڈ سیٹ کے فروغ اور تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان خلیج کو کامیابی کے ساتھ دور کیا۔ زندگی اور جے ایس گروپ پاکستان معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم تمام پاکستانیوں کو بااختیار بنائیں گے۔زندگی پرائز کے پراجیکٹ لیڈ ابتسام بابر نے کہا کہ پلیٹ فارم پہلے ہی طالب علموں کیلئے سب سے بڑے انٹرپرینوریل حب کے طورپر ابھرا۔

ہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے زندگی پرائز کو ایک سرکردہ اختراعی کمیونٹی تصور کرتے ہیں۔ زندگی پرائز بین الاقوامی سرحدوں کے پار اپنی رسائی کو وسیع کرے گا جو ہمارے اسٹارٹ اپس کو عالمی پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔ یہ بین الاقوامی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک کنورجنس پوائنٹ کے طور پر کام کرے گاپروگرام کی کامیابی زندگی کی نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور پاکستان میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

زندگی نہ صرف بینکنگ سیکٹر کو نئی جہت فراہم کررہا ہے بلکہ انٹرپرینوریل وینچرز، لڑکیوں کی تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے اور سرکاری اور نجی شعبوں کے دورمیان متحرک اشتراک کو بھی فروغ دے رہا ہے۔یہ سوچ پاکستان کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے عزم کو واضح کرتی ہے۔