ابراہیم حیدری پولیس کی گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی

بدھ 22 نومبر 2023 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) ابراہیم حیدری پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک مبینہ ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 12کلو گٹکا ماوا برآمدکرلیاجبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم حبیب اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کے فرار ساتھی ابوبکر صدیق عرف بکرکی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :