کوئٹہ میں تپ دق سے بچاؤ کے علاج اور آگاہی پر مرسی کور اور ٹی بی کنٹرول بلوچستان کی جانب سے سیمینارکا انعقاد

جمعرات 23 نومبر 2023 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) کوئٹہ میں تپ دق سے بچاؤ کے علاج اور آگاہی کی پر مرسی کور اور ٹی بی کنٹرول بلوچستان کی جانب سے سیمینار کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان تھے۔ ٹیم لیڈر مرسی کور ڈاکٹر سعید اللہ خان نے تمام شرکا۶ کو خوش آمدید کہا۔ ٹی بی جیسے مہلک بیماری کے بارے میں آگاہی پر زور دیا۔

اس موقع پر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی، سی ای او فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، مرسی کور کے سربراہ ڈاکٹر سعید اللہ خان، ہیلتھ کئیر کمیشن کے ممبر ڈاکٹر فاروق اعظم جان، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنی، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ بزنجو، ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر انجم، سابقہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، پاکستان پیڈریاٹک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عطا۶ اللہ بزنجو، پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے ڈاکٹر مقبول لانگو اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت بلوچ، ا ڈاکٹر امین اللہ بلوچ، ایس پی او سے امداد، سینئر پروگرام آفیسر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر بلال خان، آئی پی ایچ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق ہوت اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہیلتھ میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ بیماریوں سے آگاہی کے لیے سیمینار کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے ۔ہم اس وقت جاگتے ہیں جب لوگ بیماریوں سے متاثر ہوچکے ہوتے ہیں ۔ہمیں ایسا سسٹم لانا ہوگا کہ عوام کو بیماریوں سے بچائوکے طریقوں پر مکمل آگاہی دی جاے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

پاکستان ٹی بی کے مریضوں کی شرح میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان ٹی بی کی تشخیص کے لئیے پارٹنر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔اس وقت مرسی کور بلوچستان بھر میں صحتی مراکز میں حکومت بلوچستان کے ساتھ مختلف ٹی بی پر کام کررہی ہے۔ مرسی کور کے تعاون کو سراہتےہے۔آئیں مل کر سب ٹی بی جیسے مرض کے خاتمے کے لئیے اپنا کردار ادا کریں۔

کمیونیٹی کے تعاون کے بغیر کسی بھی بیماری پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی سیمنار کے شرکا۶ کو بتایا کہ بلوچستان نے پچھلے سال 14000 کیسز کی تشخیص کی ہے۔ مرسی کور ٹی بی کی تشخیص میں محکمہ صحت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ٹی بی کے تمام رجسٹرڈ مریضوں کی علاج کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہیں۔

ٹی بی کی مرض کی تشخیص کو بہتر کرنے کے لئیے گلوبل فنڈ کی تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جین ایکسپرٹ مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ گلوبل فنڈ کے تعاون سے بلوچستان کے ٹی بی سینٹرز کو سولارائز کیا جارہا ہے تاکہ تشخیص کے عمل میں کوئی تعطل نہ ہو۔مرسی کور کے سربراہ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کہا کہ مرسی کور فنڈ کی جانب سے پروگرام کی سپورٹ میں جنرل فزیشن کے ذرہعے ٹی بی کی تشخیص، موبائل وین کے ذریعے کیمپس میں بہترین مدد کر رہی ہے۔بلوچستان کی ٹی بی کی تشخیص میں کارکردگی میں بہتر ہے۔ بلوچستان کے تمام چیلینجز میں مدد کی جائے گی۔