اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر چارسدہ اور صوبائی صدر کے درمیان ملاقات،مختلف امور پر گفتگو کی گئی

جمعہ 24 نومبر 2023 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کے درمیان ولی باغ چارسدہ میں ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی چیئرمین الیکشن کمیشن و ضلعی صدر چارسدہ شکیل بشیر خان عمرزئی، سینئر نائب صدر مردان جمال باچا، تحصیل سینئر نائب صدر گوہر ایوب، رکن مرکزی کمیٹی سید معصوم شاہ باچا اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔