پاکستان ٹیلی ویژن کے خطیب حافظ محمدایوب نیک سیرت انسان تھے،پیرسلطان فیاض الحسن قادری

جمعہ 24 نومبر 2023 18:17

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے خطیب حافظ محمدایوب نیک سیرت انسان تھے ،انہوں نے 44مرتبہ تراویح میں قران پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ،قرآن کریم کا ایک سچا عاشق قابل رشک زندگی گزار کر اللہ کے حضور پہنچ گیا، حافظ صاحب نہایت ہی با اخلاق اور صاحب کردار شخصیت کے مالک تھے۔ ان خیالات کااظہارمشائخ وعظام ،سیاسی وسماجی رہنمائوں اوردیگرنے حافظ محمدایوب شاہدمرحوم کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اورختم قل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ تقریب مرحوم کے بھائی وچیف آرگنائزرمشائخ وعلماء کونسل پاکستان علامہ سعیدالرشیدعباسی کی رہائش گاہ چکلالہ سکیم تھری میں منعقدہوئی جس میں جگرگوشہ سلطان العارفین پیرسلطان فیاض الحسن قادری ،سابق وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری ،سجادہ نشیں مورکھنڈہ شریف شریف خواجہ نورزمان اویسی ،لیفٹینٹ جنرل ر زاہدحسین،بریگیڈیئررغضنفرعلی ،سابق چیف سیکرٹری خالدسلطان ،چیئرمین نیوسٹی چوہدری قمرالزمان ،ایڈیشنل چیف کمشنراسلام آباد،راناوقاص انور،سابق ممبراسمبلی چوہدری سرفرازافضل ،جمعیت علماء اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ،نصیرگیلانی ،معروف صحافی سلطان سکندر،سابق فیڈرل سیکرٹری ظفیرعباسی ،پیرریاض الدیشن چشتی سجادہ نشیں مٹھیال شریف ،پیرسیددلدارعلی سجادہ نشیں دیوان حضوری ،صاحبزادہ ضیاء النبی سجادہ نشیں بوئی شریف ،صاحبزادہ طیب امین سجادہ نشیں مانکی شریف ،سابق ڈائریکٹرپی ٹی وی شکورطاہر،کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے کہ افسران، اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حافظ محمدایوب پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ہیڈکوارٹراسلام آبادمیں 34سال امام وخطیب رہے اورتین دن قبل ان کاانتقال ہوگیاتھا ۔ وہ تین سال سے صاحب فراش تھے، اسلام آبادکے مقامی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی ۔پیرسلطان فیاض الحسن قادری نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کروائی اورخصوصی خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ محمدایوب نے ساری زندگی قرآن کی خدمت کی ایسے لگتاتھا کہ اللہ تعالی نے ان کی زندگی خدمت قرآن کے لیے قبول فرما لی ہے کثرتِ تلاوت کی وجہ سے قرآن ان کے دل کی بہار اور آنکھوں کا نور بن چکا تھا۔

انہوںنے بلاناغہ 44سال رمضان شریف میں تراویح میں قران شریف سنایا کئی سال حضرت سلطان باہو ٹرسٹ نوٹنگم برطانیہ میں قران پاک سنانے کی بھی سعادت حاصل کی ۔قبل ازیں سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف ،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صدرچوہدری محمد یاسین ،پیرعلائوالدین صدیقی نیریاں شریف ،اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانااحمدلدھیانوی ،مولانامعاویہ اعظم پاکستان جاگوتحریک کے صدرظفرسراف ،بیرسٹرفاروق اعوان ،جنرل رحمیدگل کی صاحبزادی عظمی گل ،دامادیوسف گل ،مولانافضل الرحمن خلیل ،مولانامحمداشرف ،مولاناعبدالمجیدہزاروی ودیگرنے صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کروائی ۔

قبل ازیں مرکزی جما عت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی،علامہ صاحبزادہ سید مظہرحسین گیلانی, علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ، علامہ سید انور شاہ صاحب کاظمی ۔علامہ صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی،علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری.علامہ حافظ عبدالغفور چشتی خطیب سکاٹ لینڈ، علامہ حافظ نیاز احمد صدیقی ،علامہ حافظ عبدالرزاق،علامہ صاحب زادہ محمد رفیق چشتی، قاری محمد اشرف سیالوی ، علامہ حافظ نذیراحمد مہروی، ، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ برکات احمد چشتی.علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیا، المصطفیٰ چشتی، علامہ حسنات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران،قادری مولانا نثار احمد قادری،علامہ جنید عالم قادری، علامہ عتیق الرحمان قادری نے بھی صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔