
5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
جو اس احتجاج میں شامل نہیں ہوگا وہ دوسروں کو بھی غلام بنانے میں شامل ہوگا،ہم نے اپنی آزادی کی تحریک کو بلندی کی سطح پر پہنچانا ہے، ہر وہ شخص جو عمران خان اور حقیقی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہے وہ شامل ہو.وزیراعلی کے پی کا پیغام
میاں محمد ندیم
پیر 4 اگست 2025
14:39

(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کے حوالے سے خصوصی پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 5 اگست ہماری تحریک کا عروج کا دن مقرر ہوا ہے، اس دن ہم نے اپنی آزادی کی تحریک کو بلندی کی سطح پر پہنچانا ہے، ہر وہ شخص جو عمران خان اور حقیقی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہے وہ شامل ہو. علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ سب نے باہر نکل کر اپنا احتجاج ریکا ر ڈ کرنا ہے، ہر ضلع، ہر گاﺅں، ہر تحصیل اور ہر گھر کے لوگوں نے باہر نکلنا ہے، آپ نے باہر نکل کر ثابت کرنا ہے کہ آپ عمران خان اور حقیقی آزادی کے ساتھ ہیں، اس تحریک کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کردیا جاتا، جب تک ہمیں حقیقی آزادی نہیں مل جاتی. وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پختونخوا کی عوام جب تک نہیں نکلے گی عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، مافیا نے فسطائیت قائم کرکے ہمیں قید کر رکھا ہے، آپ اس غلامی کی شکنجے سے اس وقت تک آزاد نہیں ہو سکتے انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع اور ہر گاﺅں سے ریلیاں نکالی جائیں، حیات آباد ٹول پلازہ سے میں خود ریلی کی قیاد ت کروں گا، ریلی رنگ روڈ سے ہوتے ہوئے قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہوگی. علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ یہ ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، آپ جس علاقے سے بھی ہوں رنگ روڈ پر احتجاج ریکا رڈ کرائیں، پوری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، یہ تحریک 5 اگست سے شروع ہوگی اور جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہے گی. وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو بھی اس احتجا ج میں شامل نہیں ہوگا وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی غلام بنانے میں شامل ہوگا، آپ نکلیں کیا ہوتا ہے کس طرح ہوتا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے، آزادی کبھی بھی گھر میں بیٹھ کر نہیں ملتی،آپ کو نکلنا پڑے گا، آپ کو آگے بڑھنا ہوگا، اپنی آواز بلند کرنا ہوگی، آپ کو اس بات سے نکلنا ہوگا کہ کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ اللہ تعالی نے کرنا ہے، اس ایمان کی بنیاد پر ہم نکلیں گے بھر پور طریقے سے دنیا کو پیغام دیں گے، ہم عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور انشااللہ کھڑے رہیں گے.

مزید اہم خبریں
-
یوکرین پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی روس جائیں گے، ٹرمپ
-
5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
-
دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
-
پاکستان میں تحفظ خوراک کے لیے تیزی سے پکنے والی فصل کی اقسام کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
-
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
-
کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
-
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا، 2 ملزمان گرفتار
-
جعفر ایکسپریس پر دوبارہ حملے کی کوشش، ٹرین کو روک دیا گیا
-
تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
-
روسی تیل سے بھارت کا جنگ کی مدد کرنا ناقابل قبول، امریکہ
-
فیصل آباد جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.