جہلم، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کی کارروائی ،ڈکیتی کی3وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار

جمعہ 24 نومبر 2023 22:53

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) ایس ایچ او دینہ احسان عباس شاہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی3وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت ریاض علی کے نام سے ہوئی ہے، اشتہاری مجرم3مقدمات میں ملوث ہے، 2سال قبل اشتہاری مجرم نے 3مختلف وارداتوں میں شہریوں کو موبائلز اور موٹر سائیکلز سے محروم کر دیا تھا، اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوجہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :