ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن کواٹر فائنل رانڈ میں داخل

ہفتہ 25 نومبر 2023 21:42

ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن کواٹر فائنل رانڈ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ کواٹر فائنل رانڈ میں داخل ہوگئی جس میں حمزہ رومان، شاہ سوار خان، ثاقب حیات، عاقب حیات، شان محمود نے مینز سنگل کے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے پر ی کواٹر فائنل میچزمیں حمزہ رومان نے شاہد آفریدی کو چھ چار، چھ تین سے شکست دی، شاہ سوار خان نے محمد خان کو چھ ایک چھ تین سے ہرایا، ثاقب حیات نے ذاکر اللہ کو چھ تین چھ دو سے شکست دی، عاقب حیات نے حضرت علی کو چھ ایک چھ ایک سے، شان محمود نے جواد خان کو چھ ایک چھ دو سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اسی طرح انڈر 9کیٹگری میں ریان عمر خلیل نے حاشر کو چھ ایک چھ دو سے شکست دی، حسن خان نے ارہم امجد کو چھ ایک چھ دے شکست دی، محمد دانیال نے احمد خلیل کو چھ تین چھ ایک سے ہراکر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، انڈر18 میں شاہ سوار خان نے جواد کو چھ تین چھ دو سے شکست دی جنید خان نے سیف اللہ کو چھ چار چھ چار سے ، ارسلان خان نے عبدالصمد کو چھ ایک چھ دو سے ہرایا شایان آفریدی نے اختشام خان کو چھ ایک چھ ایک سے ہرایا محمد عزیر نے عبدالرحمان کو چھ تین, چھ تین سے اور عزیر خان نے حضرت علی کو چھ تین چھ دو سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ماہر امراض قلب ڈاکٹر پروفیسر فرحت عباس مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرآیاز خلیل، کوچز رومان گل، نعمان خان، ذاکر اللہ، شہریار، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔