میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی ملکیتی اراضی و دوکانوں ، مارکیٹ اور دیگر کاروباری پراپرٹی حکومتی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے کمرشل پراپرٹی کے کرایہ جات کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق طے کرنا ضروری ہے ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 نومبر 2023 17:17

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2023ء) میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی ملکیتی اراضی و دوکانوں ، مارکیٹ اور دیگر کاروباری پراپرٹی حکومتی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے کمرشل پراپرٹی کے کرایہ جات کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق طے کرنا ضروری ہے جبکہ بقایا جات کی وصولی کا کام انتہائی تیز کیا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق رینٹ ایسیسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں سرکاری پراپرٹی کی تفصیلات ، موجودہ حالت ، کرایہ جات اور بقایا جات بارے بریفنگ دی گئی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری پراپرٹی کی مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کرنے اور بقایا جات کی وصولی کو ممکن بنانے کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلع جہلم میں تمام اہم بازاروں میں کمرشل مارکیٹیں گورنمنٹ پنجاب کی ملکیت ہیں جہاں سے ہر ماہ بھاری ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے ۔ تمام محکمہ جات اپنی کمرشل پراپرٹی کے بقایا جات کو فوری کلئیر کریں اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :