آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 27 نومبر 2023 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور نواب شاہ ایجوکیشن بورڈ کے تعاون سےآل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد بخش مری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :