نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کے وفد کی ڈی پی او کمپلیکس گجرات آمد

گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او گجرات کو خراج تحسین اورایوارڈ پیش کیا گیا۔

منگل 28 نومبر 2023 14:06

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کے وفد کی ڈی پی او کمپلیکس گجرات آمدا۔گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او گجرات کو خراج تحسین اورایوارڈ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سید علمدار حسین شاہ صدر نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن،پروفیسر شفیق بٹ کوآرڈینٹر پنجاب نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن،سید آفتاب شاہ اوورسیز نمائندہ گجرات کی ڈی پی او کمپلیکس آمد۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سے ملاقات کی۔پریذڈنٹ نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کی جانب سے آئی جی پنجاب کے انیشیٹواور آن لائن کھلی کچہری کو سراہا گیا۔ جبکہ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کے آن لائن انویسٹی گیشن بذریعہ ویڈیو لنک جیسے اقدامات کو برپور خراج تحسین پیش کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے پر تما م اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او گجرات کی بہترین کارکردگی پر نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :