اثریہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب میں سی ای او ایجوکیشن مسز کوثر سلیم کی خصوصی شرکت، ہم کامیاب ایونٹ کروانے پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر شریف ساجد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 نومبر 2023 17:33

اثریہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب میں سی ای او ایجوکیشن مسز کوثر سلیم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) اثریہ سالانہ تین روزہ سپورٹس گالا 2023 کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات اور اثریہ کے طلباء کا آلائیڈ سکول روھتاس روڈ جہلم کے طلباء کے ساتھ مقابلہ جات آخری روز شیشہ گراونڈ جسے بہترین انداز میں ٹریک بناکر۔ جھنڈے اور مختلف پینافلیکس لگا کر سپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کردیا تھا میں زیر صدارت حافظ عبدالحمید عامر  رئیس الجامعہ علوم اثریہ جہلم اور زیر نگرانی محمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم منعقد ہوا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اثریہ سپورٹس گالا کے پہلے روز اثریہ کے طلباء کی کلاس وائز چھ کھیلیں باسکٹ بال۔ نشانہ بازی۔ رنگ گول۔ بیلون گیم۔ رنگ بال اور پش آپس کے مقابلہ جات ہوئے۔ دوسرے روز بھی کلاس وائز مزید سات کھیلیں دوڈ۔

(جاری ہے)

بوری ریس۔ سپون ریس۔  بیڈمینٹن۔ کرکٹ۔ فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔  تیسرے روز اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم اور آلائیڈ سکول جہلم کے طلباء کے  درمیان کرکٹ۔

  فٹ بال۔ رسہ کشی۔ بیڈمنٹن اور دوڑ کے سنسنی خیز مقابلہ جات کے بعد پانچ کھیلوں میں سےتین میں اثریہ اسکول نے سبقت حاصل کی- اثریہ بوائز سکول کے طلباء نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے کرکٹ ۔ بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹرافی اپنے نام کیں جبکہ دوڑ اور فٹ بال کی ٹرافی آلائیڈ سکول کے طلباء اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اثریہ سپورٹس گالا 2023 کی مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن جہلم مسز کوثر سلیم ۔

نائب مدیر الجامعہ علوم اثریہ حافظ عبدالغفورجہلمی ۔مدیر داخلی امور جامعہ علوم اثریہ سعد مدنی۔ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم پروفیسر شریف ساجد ۔  آلائیڈ سکول جہلم کی پرنسپل مسز نازیہ اعجاز ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشفاق ایجوکیشن آفس جہلم۔ جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم تاثیر محمود صاحب۔

میڈیا کواڈینیٹر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم محمد ریاض صاحب۔ پرنسپل رضوان شائنگ سٹار سکول رضوان اسد صاحب۔ صدر یونین آف جرنلسٹ جہلم ریاض گوندل صاحب۔ میڈیا کوارڈینیٹر جہلم جم خانہ کلب کفیل بیگ کیفی کی آمد پر پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید اور ایڈمن بدر خورشید نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم کے طلباء نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سی او ایجوکیشن جہلم مسز کوثر سلیم۔ صدر آپسما جہلم شریف ساجد اور دیگر تمام شرکاء نے اسے شاندار کامیاب پروگرام اور اسے دوسرے اداروں کے لیئے رول ماڈل قرار دیا۔ آخر میں تمام مہمانان گرامی نے جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیئے۔ تقریب کے آخر میں چئیرمین اثریہ ایجوکیشن سسٹم جہلم حافظ عبدالحمید عامر ۔سعد مدنی ۔ بدر خورشید اور پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید نے مہمانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور گفٹ پیش کیئے۔