ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی وجہ سے ناجائز مہنگائی کو کافی حد تک قابو کیا جا چکا ہے حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 نومبر 2023 17:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ناجائز مہنگائی کو کافی حد تک قابو کیا جا چکا ہے حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم پنجاب کے ان چند اضلاع میں شامل ہے جہاں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کے افسران قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :