خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبرآلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

منگل 28 نومبر 2023 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبرآلود رہے گا جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رکھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پشاور، چارسدہ ،رشکئی اور صوابی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا راج رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی،پشاورمیں کم سے کم11اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم مزید سرد رکھنے کی پیشگوئی کردی۔

متعلقہ عنوان :