پیپلز پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان

گزشتہ دنوں فرحت اللہ بابر کے مستعفی ہونے پر پارٹی کے سیکٹری جنرل کا عہدہ خالی تھا

منگل 28 نومبر 2023 21:15

پیپلز پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے نیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقررکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیر حسین بخاری کو فوری طور پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے بعد نیر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔نیر حسین بخاری کے پاس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :