پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فاطم جناح ہسپتال میں اجلاس کا انعقاد

منگل 28 نومبر 2023 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فاطم جناح ہسپتال میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کی۔پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر مقبول رئیسانی نے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کو لیبارٹری کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر مقبول لانگو نےپبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کو درپیشں مسائل کے بارے میں سیکرٹری صحت کو آگاہ کیا ۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے پبلک ہیلتھ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن اور بی ایل ایس تھری کے لیے پی سی ون بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں سیکرٹری صحت نے بلوچستان کے مختلف ضعلوں میں بی ایل ایس ایل ٹو لیب کے قیام کا جائزہ لیا تاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کے ضلع میں معیاری ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر ہو سکے، پی ایچ ایل لیب میں کام کرنے والے ایپڈیمولوجسٹ کے لیے کیڈر اور آسامیوں کی تخلیق جبکہ مائیکروبائیولوجسٹ کے کنٹریکٹ کو بڑھانے بنانے کے لیے اقدامات کیے جا ے پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کو ٹیسٹ کے لیے کیمکلز اور ری ایجنٹ کی فوری خریداری کے لیے پروکیورمنٹ کمیٹی کو ہدایت جاری کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال اور ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ کو بجٹ کی فراہمی اور ٹیکنیکل افراد کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جاے گاسیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے لیبارٹری کی ٹیسٹنگ کی گنجائش کو بڑھانے اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔