دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال ایمز میں پہلی مرتبہ مردہ خانہ قائم کر دیا گیا

بدھ 29 نومبر 2023 15:50

دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال ایمز میں پہلی مرتبہ مردہ خانہ قائم کر ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال ایمز میں پہلی مرتبہ مردہ خانہ قائم کر دیا گیا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدیاٹرک، گائنی اور لیبارٹری کے شعبہ کو اپ گریڈ کرنے سے اتفاق کر لیا سماجی تنظیم رحما فاونڈیشن نے شعبہ یورالوجی کے تھیٹر سروسز، افرادی قوت کی فراہمی، ڈاکٹروں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سینٹر بنانے کیلئے امبور ہسپتال انتظامیہ سے معاہدہ کر لیا باونڈری وال کی تعمیر کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر لیا گیا 2 کروڑ روپے کی لاگت سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کرنیوالی کمپنی نے دیوار تعمیر کا کام شروع کر دیا مکمل ہونیوالے اور نئے منصوبوں پر کروڑوں روپے کے اخراجات آرہے ہیں جن پر حکومت آزادکشمیر کا ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہو گا تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے سب سے بڑے ہسپتال عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آئی سی آر سی کی جانب سے مردہ خانے کیلئے کروڑوں روپے لاگت کا کنٹینر نصب کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سرد خانے میں پوسٹ مارٹم اور آفس بھی ہو گا جبکہ 9 میتیں بیک وقت رکھی جا سکیں گی سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے بھی کروڑوں روپے مالیتی سامان ہسپتال کو بطور عطیہ فراہم کر دیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود بخاری کی محنت سے یہ تمام منصوبے بغیر کسی حکومتی فنڈنگ مالی امداد کے ممکن ہو رہے ہیں آئندہ چند روز میں ایف سی پی ایس کی ٹریننگ کیلئے 6 نئے شعبے مزید قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ حکومت آزادکشمیر نے ہسپتال میں او پی ڈی بلاک قائم کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں ادویات کے بجٹ میں بھی 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ایمز ہسپتال بے پناہ مسائل سے دوچار تھا جس سے نمٹنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے امدادی اداروں سے روابط کرکے کروڑوں روپے کی مشینری، آلات اور تعمیرات کی مدد اپنی کوششوں سے حاصل کی ہے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے سے علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیں گی