شیخوپورہ کے علاقے گالودھیاں گاؤں قلعہ ستار شاہ کچی دیوار گرنے سے تین افراد زخمی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 29 نومبر 2023 17:26

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے گاؤں گالو دھیان میں حویلی کی تعمیر کے دوران زیر تعمیر دیوار گر گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق حویلی کی کچی دیوار تعمیر کر رہے تھے جو گر گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے تمام زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ زخمی ہونیوالے افراد میں 1-امجد ولد اللہ دتہ 37 سال 2-اللہ رکھا ولد نواز 45 سال 3-سرفراز ولد سرور 30 سال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :