صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال بلال مصطفی اور ٹیم کے ڈسٹرکٹ بار چکوال میں تاریخی اقدامات۔بلال مصطفی کے نعرے ہر زبان زدعام

Qamar Abbas قمرعباس بدھ 29 نومبر 2023 17:27

چکوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) ڈسٹرکٹ بار چکوال کے موجودہ صدر چوہدری بلال مصطفی چوہان اور سیکٹری جنرل راجہ عمار عزیز کی ڈسٹرکٹ بار چکوال کی فلاح کے اقدامات کے بعد رولے ڈل گئے۔ڈسٹرکٹ بار چکوال میں تاریخی فیصلے کرنے پر بار ممبران کا صدر بلال مصطفی اور ٹیم کا پرزور شکریہ۔صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بلال چوہان کے دور میں ہی بار کے احاطہ میں نئی دکانیں قائم کی گئیں۔

پودوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

نئے درخت اور پودے لگائے گئے اور ڈسٹرکٹ بار چکوال کو خوبصورت بنانے کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے۔بار ممبران کا اس بارے میں کہنا تھا کہ صدر بار نے خصوصی اقدامات سے بار کو خودمختار بنانے کے ساتھ ساتھ بار کے متعلق انتہائی اہم فیصلے کیے جن فیصلوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر بار اور جنرل سیکٹری بار ہی کی وجہ سے فوٹو سٹیٹ دکانوں،ایک اور دکان سروس سٹیشن اور پبلک واشرومز  کی انتہائی صاف شفاف بولی  منعقد ہوئی اور بار کے سالانہ ریونیو میں 44 لاکھ کے قریب اضافہ ہوا۔صدر بار کے اقدامات سے جہاں بار خودمختار ہوئی وہاں بہت سے لوگوں کو روزگار کا موقع بھی ملا۔