انجمن وثیقہ نویسان تحصیل لودھراں کا قیام

رانا ظہور احمد صدر اور مبشر وسیم لودھی جنرل سیکرٹری منتخب

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان بدھ 29 نومبر 2023 17:30

لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) وثیقہ نویسان کو درپیش مسائل کےحل کے لیے  وثیقہ نویسان کااجلاس ماہر دستاویز طاہر مسعود بھٹی وثیقہ نویس احاطہ تحصیل لودھراں کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

متفقہ طور پر خواجہ شفیق احمد صدیقی ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر و سرپرست اعلیٰ ، رانا ظہور احمد صدر ، حاجی طاہر مسعود بھٹی سینئر نائب صدر ، عامر رضا بھٹہ نائب صدر ،  مبشر وسیم لودھی جنرل سیکرٹری،  راؤ محمد عدنان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، حاجی غلام سرور فنانس سیکرٹری اور سید محمد اسماعیل شاہ کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب کیا گیا۔

اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی  تنظیم کااجلاس  یکم دسمبر کو ہوگا جس میں تنظیمی امور ، رکنیت سازی اور تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا