ملک بھرمیں ورلڈ ایڈز ڈے (کل) منایاجائیگا

جمعرات 30 نومبر 2023 12:16

ملک بھرمیں ورلڈ ایڈز ڈے (کل) منایاجائیگا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ایڈز کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے) کل (یکم دسمبر بروز جمعہ کو)منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈز کے خاتمہ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان، حکومت پاکستان، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے فیصل آبادسمیت مختلف شہروں میں واکس منعقد کی جائیں گی اور ہیلتھ سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض، اس کی وجوہات، ابتدائی علامات، علاج معالجہ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔