سرگودھا، خاتون سکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعرات 30 نومبر 2023 12:27

سرگودھا، خاتون سکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) خاتون سکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر قصبہ کٹھیالہ شیخاں کے قریب تھلیاں میں خاتون ٹیچر کو دو مسلح افراد نیفائرنگ کر کے شدید زخمی کرکے اور فرار ہوگئے۔ اس واقعہ میں شدید زخمی کو ریسکیو کر کے ہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے پولیس تھانہ کٹھیالہ شخیاں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔