سرگودھا،نہر کی پٹری پر نوجوان موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 30 نومبر 2023 12:27

سرگودھا،نہر کی پٹری پر نوجوان موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر قتل کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) نہر کی پٹری پر نوجوان موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس نے مقتول کی نعش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی اور اس کے قریب پڑی موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر جنکشن ملکوال کے چک 9 کے قریب نہرسنبلہ والی پل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس نے نہر پٹری سے مقتول کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات پر پڑی موٹر سائیکل ہنڈا125قبضہ میں لیکر اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :