-نگراں وزیر منصوبہ بندی کا آبی وسائل، قومی آبی پالیسی 2018 پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

جمعہ 1 دسمبر 2023 00:30

&اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) منصوبہ بندی آبی وسائل کے اجلاس قومی آبی پالیسی 2018 پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر منصوبہ بندی نے قومی آبی پالیسی 2018 پر عملدرآمد کا جائزہ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انڈس بیسن ایریگیشن سسٹم میں پانی کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی ۔ پانی کی کل ڈیمانڈ اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے نمایاں خدوخال، سٹریٹجک ترجیحات اور 2030 کے لیے طے کیے گئے قومی اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کے آبپاشی کے نظام کے نفاذ پر زور دیا گیا ۔ آئی بی آئی ایس دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ایریگیشن نیٹ ورک سسٹم ہے۔ پاکستان میں تقریباً 20.2 ملین ہیکٹر اراضی 138.4 MAF کے سالانہ بہاؤ کے ذریعے کاشت کی جاتی ہے۔ زرعی شعبہ دستیاب پانی کا سب سے بڑا استعمال کنندہ ہے، آبپاشی کے پانی کا 94 فیصد زرعی شعبہ استعمال کرتا ہے گھریلو اور صنعتی استعمال 5.2 اور 0.8 فیصد استعمال کرتا ہے۔