ایبٹ آباد کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں فائنل کر لی گئیں

جمعہ 1 دسمبر 2023 12:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) ایبٹ آباد کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں فائنل کر لی گئی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ایبٹ آباد کا قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 16 سرکل بکوٹ، سرکل باگن، گلیات، حویلیاں اور سرکل لورہ پر مشتمل ہو گا۔ دوسرا قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد اور تحصیل لوئر تناول پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پہلا حلقہ پی کے 42 بکوٹ میرپور، بانڈہ قاضی اور اورش 4 پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حلقہ پی کے 43 باگن، لورہ، گڑھی پھلگراں، رجوعیہ، نگکی، دھمتوڑ اور چھتڑی پر مشتمل ہے۔ تیسرا حلقہ پی کے 44 لوئر تناول، حویلیاں اور چمہڈ پر مشتمل ہے۔ یونین کونسلوں جھنگی، سلہڈ، پاوا، بانڈہ پیر خان، بالڈھیری اور یونین کونسل چمہڈ کو شہری حلقہ پی کے 45 میں شامل کیا گیا ہے۔ میرپور اور دھمتوڑ کو سرکل گلیات کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، ان حلقوں میں یہ متوقع امیدوار ہوں گے۔