متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:30

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ماہ دسمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔ پیٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کی کمی کی گئی نومبر میں اس کی قیمت 2.85 تھی دسمبر کے لیے 2.77 درپم کی گئی ہے۔ دسمبر میں سپر 98 کی قیمت 7 فلس کمی کے بعد 2.96 درھم کردی گئی ہے جبکہ نومبر میں قیمت 3.03 درھم تھی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 23 فلس کی کمی کی گئی ہے نومبر میں ڈیزل کی قیمت 3.42 درھم تھی دسمبر میں اس کی قیمت 3.19 درھم کردی گئی۔ پیٹرول 95 کی قیمت نومبر میں 2.92 درہم تھی دسمبر میں 7 فلس کم ہوکر 2.85 درھم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :