فواد چوہدری کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:54

فواد چوہدری کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔فواد چوہدری کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا ،عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے ملزم کو پیش نة کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔