غیر قانونی طو رپرچنگچی رکشہ کی باڈی مینو فیکچرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘9ورکشاپ سیل

جمعہ 1 دسمبر 2023 18:30

غیر قانونی طو رپرچنگچی رکشہ کی باڈی مینو فیکچرنگ کرنیوالوں کیخلاف ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طو رپر چنگچی رکشہ باڈی مینو فیکچرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘9ورکشاپ سیل ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد جعفر چوہدری کے حکم پرمحکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ پولیس نے ملتان روڈ پتوکی اور دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چنگچی رکشہ کی باڈی تیار کرنیوالی9ورکشاپس کو سیل کر دیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر چنگچی رکشہ کی باڈی تیار کرنیوالی تمام ورکشاپ کو بند کردیا جائے گاکیونکہ حکومت پنجاب نے چنگچی رکشہ باڈی کی غیر قانونی طور پر مینو فیکچرنگ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔