متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالرکے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

جمعہ 1 دسمبر 2023 21:42

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالرکے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے مسائل کے حل کے لیے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ فنڈ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کلائمیٹ فنڈ ،کلائمیٹ فنانس گیپ کو بھرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، فنڈ کا مقصد 2030 تک 250 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔