کمرشلائزیشن فیسوں کے بغیر چلنے والی املاک کو مستقل ریونیو کلیکشن میں شامل کرنے کے فارمولے پرعملدرآمد شروع

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ بارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2023ء) وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بطور چیئرمین ایل ڈی اے ریونیو جمع کرنے کا شاندار منصوبہ، کمرشلائزیشن فیسوں کے بغیر چلنے والی املاک کو مستقل ریونیو کلیکشن میں شامل کرنے کے فارمولے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کا کلاسیفکیشن ری کلاسیفکیشن کے بعد نو سڑکوں پر سو فیصد کمرشلائزیشن کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ایل ڈی اے نے کلاسیفکیشن و ری کلاسفکیشن کے لئے تین کنسلٹنٹ فرموں سے رابطہ کرلیا ہے۔نیسپاک ، اربن یونٹ ، ای سی ایس پی کو ایل ڈی اے نے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق جی ٹو جی معاہدہ کیا جائے گا ۔تینوں فرموں سے ٹیکنیکل و فنانشل بڈز طلب کرلی گئیں۔ایک ماہ کے دوران ان شاہراہوں کی انوائرمنٹ امپکٹ ، ٹریفک امپیکٹ سٹڈی ، انفراسٹرکچر ڈیزائن سروسز کرائی جائیں گی، نو سڑکوں میں خیابان فردوسی ، ابو الحسن اصفہانی روڈ ، مین بلیوارڈ سبزہ زار ، وحدت روڈ ، قاضی عیسیٰ روڈ ، کیمپس برج ، ٹولنٹن مارکیٹ روڈ ، شاہ جیلانی روڈ ، ہمدرد جیل روڈ شامل ہیں،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سڑکوں کی کلاسفکیشن ری کلاسیفکیشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا ،نو سڑکوں کی سو فیصد کمرشلائزیشن سے بارہ ارب فیس اکٹھی کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ان شاہراہوں پر مستقل کمرشلائزیشن کی اجازت نہ ہونے سے ایل ڈی اے کو سالانہ اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :