ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کارکو گرفتارکرلیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:20

ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کارکو گرفتارکرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای) فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کارکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکے لیبیاکشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کارعادل امتیاز کو گرفتار کرلیاہے جس کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد میں انکوائری جاری تھی۔

(جاری ہے)

ملزم عادل امتیازکے خلاف انکوائری لیبیا کشتی حادثہ کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی تھی۔دوران تفتیش ملزم کی بینکنگ تفصیلات بھی حاصل کی گئیں اورملزم کے موبائل فون سے متعدد پیغامات بھی حا صل کئے گئے۔ملزم انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطے میں تھااورسادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے مذکورہ نیٹ ورک کو بھیجتااور انسانی سمگلنگ میں معاونت کرتا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔