پائل گھوش کا سابق بھارتی کرکٹر کے سا تھ تعلقات کا انکشاف

ہفتہ 2 دسمبر 2023 20:35

پائل گھوش کا سابق بھارتی کرکٹر کے سا تھ تعلقات کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جبکہ گوتم گھمبیر بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پائل گھوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس کیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں۔

(جاری ہے)

پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ سال 2011میں ان کے اور عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جس کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا۔اداکارہ نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان دنوں گوتم گھمبیر روزانہ انہیں مِس کال دیا کرتے تھے،وہ ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا۔پائل گھوش نے نہ صرف گوتم گھمبیر پر الزام لگایا بلکہ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات کے وقت بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہاکہ عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد انہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :